فضائی آلودگی : نئی دہلی میں اسکول ایک ہفتےکیلئے بندکردیےگئے
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس کے باعث اسکول ایک ہفتےکے لیے بند کر دیےگئے ہیں۔
نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں کو بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے، دہلی کے بعد ریاست ہریانہ میں بھی تمام اسکول بند کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔نئی دہلی میں17 نومبر تک تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے اور سرکاری اور نجی دفاتر کے ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی تجوزی دے دی گئی ہے۔پابندیوں کا اطلاق نئی دہلی کے چارقریبی اضلاع گروگرام،فرید آباد، سونی پت اور جھاجر میں بھی ہوگا۔