خزانے میں ڈالر کے وافر ذخائر موجود ہیں: وفاقی وزیر اسد عمر
پشاور : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا خزانے میں ڈالر کے وافر ذخائر موجود ہیں۔اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرکزی بینک میں ملکی تاریخی کے سب سے زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم کو سردیوں کی بیماری قرار دے دیا، بولے اپوزیشن کی کہانی ہر 3 مہینے بعد شروع ہو جاتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگ جائے گی تو یہ واپس چلی جائے گی۔