جوبائیڈن جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئےانڈونیشیا پہنچ گئے

امریکی صدر جوبائیڈن جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئے، عالمی فورم پر جوبائیڈن کی چینی صدرسے ملاقات شیڈول ہے۔ بائیڈن کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سیلوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات کئی گھنٹے طویل ہوسکتی ہے، امریکی صدر جو بائیڈن انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ بطور صدر یہ جوبائیڈن کی چینی صدر سے پہلی براہ راست ملاقات ہوگی