ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں پھولنگربائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی قاسم محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آرہے تھے کہ نیند کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کوٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کر دیا گیا ہے