وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس, وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ اہل خانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ قاسم محبوب کی ناگہانی وفات پر دکھ ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب فرض شناس، قابل افسر تھے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا حادثے میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔