سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی۔سوات مالم جبہ کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے تا ہم اب بھی ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ ،بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت ، بٹوگاہ ٹاپ اور فیری میڈو کے پہاڑوں پر رات سے برفباری جاری ہے،ضلع دیامر کے شہر چلاس کے میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔