مجھ پر حملے کی درخواست امید ہے چیف جسٹس سنیں گے: عمران خان
منڈی بہاؤ الدین، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے مجھ پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان سنیں گے۔ ملک میں قبل از وقت الیکشن اور آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف مفرور شخص (نواز شریف) سے مشاورت کرے، یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ منڈی بہاؤ الدین اور جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ آج ہمارے پارلیمنٹرینزدرخواست لیکرعدالت گئے، مجھے امید ہے محترم چیف جسٹس ہماری درخواست کوسنیں گے، یہ فیصلہ کن وقت ہے ملک کوقانون کی بالادستی کی طرف لیکرآنا ہوگا، لندن میں شہبازشریف کوجرمانہ ہوا،عمران خان لندن کی عدالت نے کہا قانون کی نظرمیں سب برابرہے، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے، میں سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آردرج نہیں کراسکتا، اگرملک میں خوشحالی لانی ہے توانصاف قائم کرنا ہوگا، مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل اورانصاف قائم کیا گیا، جن ملکوں میں انصاف وہ خوشحال ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں رول آف انڈیکس میں 129 ویں نمبر پر ہے، اگر انصاف نہیں ہو گا تو خوشحالی نہیں آسکتی، شیرشاہ سوری نے سب سے پہلے انصاف قائم کیا تھا، آج ہمارے پارلیمنٹریزنز، سینیٹر عدالت میں پیٹشن لیکر گئے، ہم ملک میں انصاف چاہتے ہیں، میرے اوپرقاتلانہ حملہ ہوا اور پتا ہے کس نے کیا، ہو سکتا ہے تحقیقات میں ایسا نہ ہو، اپنی حکومت کے باوجود میں اپنی ایف آئی آردرج نہیں کراسکا، عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا، برطانیہ، یورپ میں قبضہ گروپ کسی کی زمینوں پرقبضہ نہیں کرسکتے وہاں انصاف ہے۔