ارشد شریف قتل کیس کی2رکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔9 نومبر کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے امریکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا اور ٹیم اب متحدہ عرب امارات جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس کی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم دبئی میں ارشد شریف کے میزبان اور نجی ہوٹل انتظامیہ سے ملاقات کرے گی، جب کہ پاکستانی مشن حکام اور دبئی میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملے گی۔