اس ملک کے لئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے: شاہین شاہ آفریدی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے انگلیند کے خلاف فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اس ملک کے لئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اگلے اوور کی صرف ایک گیند کروائی اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جن کا باقی اوور افتخار احمد نے کروایا جو کہ کافی مہنگا ثابت ہوا اور میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔سماجی ابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ اس ملک کے لئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، اس عظیم ٹیم کا چھوٹا کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے اپنا سب کچھ دیا، انشا اللہ سخت محنت جاری رہے گی۔ پاکستان زندہ باد!۔