ملک میں ڈالر مزید مہنگا: 221.68روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک کرنسی ماکیٹ میں ڈالر کے ریٹ صرف 4پیسے کے اضافے سے 221.68روپے کی سطح پر بند ہوئےتاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے ہفتے بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 227.75روپے پر منجمد رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کےتمام دورانئیے میں ڈالر کی محدود پیشقدمی جارہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کے اضافے سے 221.90روپے کی سطح پر بھی پہنچی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ رسک بڑھنے اور پاکستان کے عالمی سکوک اور یوروبانڈز کی ایلڈ بڑھنے سے پاکستانی روپیہ پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کیونکہ ان عوامل سے عالمی سطح پر اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ ادائیگیوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔