’’عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے‘‘: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔
عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا، عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نےاپنےحامیوں کو پاگل اور بھیڑبکریاں سمجھ رکھا ہے، قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟سپریم کورٹ کواپیلیں کرتے رہےاور اب امریکی سازش والی بات ختم؟