ایکسرے میں شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا نشان نہیں، دو ہفتے ری ہیب کی ہدایت دی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ ایکسرے کے بعد پتا چلا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے پر زخم نہیں آیا بلکہ تیزی سے گرنے کی وجہ سے تکلیف ہوئی لہٰذا ان کو دو ہفتہ آرام کی تجویز کی دی گئی ہے۔
پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق قومی ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا ایکسرے کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان گھٹنے پر زخم کا کوئی نشان نہیں جبکہ گھٹنے میں تکلیف کا امکان گیند کیچ کرنے کے سلسلے میں تیزی سے گرنے کے دوران موڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق ایکسرے کا جائزہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلوی گھٹنے کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی الیسنڈرو نے لیا۔