ترکیہ میں دھماکا: پولیس نے بم نصب کرنے والے شامی خاتون کو گرفتار کرلیا

ترکیہ کی پولیس نے دارالحکومت استنبول میں مبینہ طور پر بم نصب کرنے والے شامی خاتون کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکیہ نے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو قرار دیا ترکیہ پولیس نے گزشتہ رات شامی خاتون احلام البشیر کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق احلام البشیر نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہیں کرد عسکریت پسندوں نے تربیت دی تھی اور وہ شام کے ایک اور شمالی قصبے عفرین کے راستے ترکی میں داخل ہوئیں۔
قبل ازیں ترکیہ کے وزیر داخلہ نے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو قرار دے دیا جبکہ ایک مشتبہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔