صدر پر تنقید کرنے والے شیف کی ہوٹل سے لاش برآمد

Nov 14, 2024 | 14:15

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سربیا کے حکام نے کہا کہ 52 سالہ الیکسی زیمین کی موت سے متعلق کوئی مشتبہ معاملات نہیں تھے، اس کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مکمل ہونے کا عمل جاری ہے۔الیکسی زیمین اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا گئے تھے۔ الیکسی زیمین کا پروگرام روسی ٹیلی ویژن پر بھی نشر ہوتا تھا اور وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے 2014 میں ملک چھوڑنے کے بعد لندن میں اپنا گھر اور کاروبار قائم کیا تھا لیکن وہ روسی نشریاتی ادارے NTV پر ایک مشہور شو کے میزبان رہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ان کے شو کو ختم کر دیا گیا تھا۔برطانیہ آنے کے بعد سے الیکسی زیمین دوبارہ کبھی روس نہیں گئے تھے۔

مزیدخبریں