ابو ظہبی: پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن شعیب ملک کے شاندار ایک سو پچاس رنزکی بدولت پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی

شعیب ملک کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت پاکستانی ٹیم ابو ظہبی ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر چکی ہے،آج صبح پاکستانی ٹیم نے دو سو چھیاسی رنز چار کھلاڑٰ آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو شعیب ملک ایک سو انتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے،پاکستانی ٹیم نے تین سو کا ہندسہ جلد عبور کر لیا اور شعیب ملک نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈیڑھ سو رنز بنا لیے،پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے اٹھانوے رنز بنائے تھے،،یونس خان سینتیس اور مصباح الحق سترہ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے،یونس خان اسی ٹیسٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بنے ہیں