پالتو بلےکی ہلاکت:ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تمام درخواستوں کو لاہور ہائیکورٹ نے یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعطیہ مسعود نے موقف اختیار کیا کہ اس کا پالتو بلا بیمار ہوا اور جب وہ اس کو علاج کی غرض سے ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کے پاس لے کر گئی تو ڈاکٹر نے اسے غلط انجکشن لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ غلط انجکشن کے نتیجے میں اسکے پالتو بلے کی موت واقعہ ہو گئی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے علاوہ اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔ڈاکٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ انہوں نے اخراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جو دوسری عدالت میں زیر سماعت ہے۔جس پر عدالت نےرجسٹرار آفس کو تمام درخواستوں کو یکجا کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔