وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد سو ہوگئی جبکہ300 پاکستانی حجاج ہسپتالوں میں زیر علاج

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سانحہ منیٰ میں بھگڈر سے شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے۔ سانحے کے بعد سے سترہ حجاج لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق دو پاکستانی حاجی جدہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کےبارے میں ملومات اکھٹی کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سانحے کے بعد سے لاپتہ ہونیوالے پاکستانی حاجیوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروکار لار ہے ہیں۔