اسرائیلی فوج نے بیت اللحم کے نزدیک فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شید کر دیا ہے

یروشلم اور دیگر علاقوں میں تشدد کی حالیہ لہر میں کم از کم سات حملہ آوروں کے علاوہ 30 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان حملوں میں اسرائیلی شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،،ایرانی میڈیا کے مطابق کل یروشلم میں ہونیوالی جھڑپوں میں کم از کم تین سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہسپتال لایا گیا ،، تشدد کی حالیہ لہر گذشتہ ماہ اس وقت شروع ہوئی تھی جب یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر کچھ لوگوں نے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی ناکام کوشش کی تھی ، اب تک سب سے زیادہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس اور اطراف میں ہوئی ہیں