بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو فلسطین کی القدس یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

اعزازی ڈگری وصول کرنے کے لیےپرناب مکھر جی فلسطین کی القدس یونیورسٹی آئے توانھیں طلبا کی نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا،طلبا نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے,،بھارتی صدر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، بھارتی صدر کو فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی پولیس اورفوج فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ بڑھا چکی ہے جس کے جواب میں فلسطینی بھی مزاحمت کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔