پاکستان اور بھارت کو عوام اور خطے کے مفاد میں مصالحت کرنا ہوگی. مارک ٹونر
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مسلہ کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کےپاکستانی ڈوزیئرکودیکھیں گے اور جائزہ لینے کےبعداسےسالانہ رپورٹ میں شامل کرسکتےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو امن بات چیت کی ترغیب دیتے رہیں گے، ،پاکستان اور بھارت کو عوام اور خطے کے مفاد میں مصالحت کرنا ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان سے امن مذاکرات مشکل ہوتے جارہے ہیں،،طالبان افغانستان کی سلامتی کو سبوتاژ کررہے ہیں، افغانستان امن کیلئے طالبان اور دیگر گروپوں سے مذاکرات لازمی ہے