شدت پسندی اورمذہبی منافرت پھیلانے والے50 سےزائد افرادکےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنےاور پاسپورٹ کی منسوخی کاعمل التواکاشکار۔
نادرا نے نیشنل کاؤنٹرر ٹیررازم اتھارٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران اعتراض اٹھایا کہ ڈی سی اوز کی جانب سے شدت پسندی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے کوائف ادھورے اور غیرواضح بھجوائے جاتے ہیں۔
نامکمل کوائف کے باعث شدت پسندوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے اور پاسپورٹ کی منسوخی کا عمل التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ نادرا نے بتایا کہ فورتھ شیڈول میں شامل پچاس سے زائد افراد ایسے ہیں جن کے نام اور شناختی کارڈ نمبر درست طور پر درج نہیں کیے گئے یا اُن کی ولدیت اور دیگر تفصیلات غیر واضح ہیں۔ نادرا کی جانب سے اعتراض آنے پر ڈپٹی سیکرٹری انٹرل سکیورٹی نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈی سی اوز، متعلقہ ڈی پی اوز، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی مدد سے ایسے افراد کے کوائف کا ازسر نو جائزہ لیں اور تصحیح شدہ کوائف فوری طور پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے جائیں۔