پاکستان نے دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز 1 وکٹ کے نقصان پر 279 رنز بنا لیے۔

تاریخی دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔نائب کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا ۔دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں بلے بازی کی اور کریز پر ڈٹے رہے ۔پاکستانی اوپنرز کے سامنے کریبئن باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے ۔ پہلی وکٹ کیلئے دونوں میں دو سو سترہ رنز کی شراکت داری ہوئی ۔کیریئر کا پچاس واں ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی نے گیارہویں سینچری سکورکی
دوسری طرف سمیع اسلم نے بھی اینڈ کو سنبھالے رکھا تاہم بدقسمتی سے وہ ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سینچری نہ بنا سکے ۔وہ دو سو بارہ گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے نوے رنز بنا کر روسٹن چیز کی گیند پر بولڈ ہوئے دبئی کے میدان میں پہلی وکٹ کیلئے کسی بھی ٹیم کی جانب سے یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے ۔ اس سے پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقا کے گریم سمتھ اور پیٹرسن کو حاصل تھا جنہوں نے پاکستان کے خلاف ایک سو تریپن رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا