پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو سفری سہولتیں دینے کیلئے کمر کس لی۔

لاہور میں فیڈر روٹس پر چلنے والی دو سو بسوں کو میٹرو بس سروس کے ساتھ لنک اپ کیا جائے گا۔ جدید ائیرکنڈیشنر بسوں پر حکومت پنجاب سبسڈی دے گی۔ 168بسیں 12میٹر اور 32 آٹھ میٹر لمبی ہونگی۔ تمام روٹس 129کلومیٹر تک کے علاقے کو کور کریں گے۔ پہلا روٹ ریلوے سٹیشن سے داتا دربار ہے جس پر 13بڑی اور 5چھوٹی بسیں چلائی جائیں گی۔ داتا دربار سے چوک یتیم خانہ تک 15بڑی اور پانچ چھوٹی بسیں چلی گی۔ چونگی امرسدھو سے شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن تک 12بڑی اور 5چھوٹی،رنگ روڈ سے بھاٹی سٹیشن تک 12بڑی اور 5چھوٹی بسیں سڑکوں پر ہوں گی۔ بابو صابو انٹرچینج سے ساندہ سٹیشن تک 16 بڑی اور 5چھوٹی، وفاقی کالونی سے کینال سٹیشن 12بڑی اور پانچ چھوٹی بسیں چلائی جائیں گی۔ شام نگر سے ریلوے سٹیشن 16بڑی اور 5چھوٹی، ملتان چونگی سے قرطبہ سٹیشن 16بڑی اور 5چھوٹی گاڑیاں چلیں گی۔ بابو صابو انٹرچینج سے مین مارکیٹ گلبرگ 16بڑی اور 5چھوٹی، آر اے بازار سے سیکرٹریٹ 16بڑی اور 5چھوٹی بسیں سڑکوں پر ہونگی۔ باگڑیاں سے کلمہ چوک سٹیشن 16بڑی 5چھوٹی اور چونگی امرسدھو سے آر اے بازار سٹیشن کے لئے 16بڑی اور 5منی بسیں چلائی جائینگی۔