کراچی: گڈاپ میں رینجرزسے مقابلے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے۔
کراچیمیں حکام کا کہنا ہے کہ گڈاپ ٹاون میں دہشتگردوں کی موجودی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے رینجر اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گۓ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ تاہم دہشتگردوں کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، دوسری جانب ناظم آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد، جبکہ ملزمان کی شناخت فیض الرحمان اور احسن کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ملزمان دیگر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس سے قبل بھی کئی بار جیل جاچکے ہیں