لاہور: سبزہ زار پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کروانے والے6بوکیزگرفتارکرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور سبزہ زارپولیس نے خفیہ اطلاع پرسبزہ زارسکیم میں واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماراجہاں کھیلوں پرجواء کرانے والے چھ بکیزکو گرفتارکرلیاگیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں خضر حیات ، وسیم شاہد، غلام احمد، علی خرم، آصف علی اور سیداظہر حیدر شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ،موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔ ذرائع کےمطابق گرفتارملزمان سے تفتیش کے بعدکھیلوں پرجواء کرانےوالے مزیدنیٹ ورک کاسراغ لگانےمیں پولیس کو غیرمعمولی کامیابی مل رہی ہے۔