پیپلزپارٹی کی جانب سے 16 اکتوبر کی ریلی کا استقبالیہ کیمپ بلاول چورنگی پر لگا دیا گیا
پیپلز پارٹی کی جانب سے 16 اکتوبر کو نکالے جانے والی ریلی کا استقبالیہ کیمپ بلاول چورنگی پر لگایا ہے،سابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کیمپ کا افتتاح کرنے آئے تو انھیں جیالوں نے گھیر لیا،کیمپ میں موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے خواتین اور میڈیا کو بھی نہیں بخشا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ 16 اکتوبر کو کارساز کے مقام پر پارٹی کارکنان کی اتنی بڑی تعداد میں شہادت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پارٹی چیئرمین کی قیادت میں سولہ اکتوبر کو بلاول ہاؤس سے ریلی نکلے گی، سید قائم علی شاہ تقریر کے دوران یادگار شہدا کا نام بھول گئے
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے پارٹی اور قیادت کام کرتی رہیگی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ 16 اکتوبر کو بڑی تعداد میں کارکن ریلی میں شرکت کریں گے