رحمان ملک اور آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں اہم ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پرگفتگو ہوئی۔

سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی، ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری پر بھی بات ہوئی، کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے بروقت کاروائیوں کو سراہا، سینٹر رحمان ملک نے یوم عاشورہ پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔