عیاشیاں بہت ہوئیں اب ہو گا کام سندھ کے سائیں نے کراچی کے مسائل ختم کرنے کی ٹھان لی

کراچی والے ہو جائیں تیار،،، یکم نومبر سے سات بجے دکانیں بند، شادی ہالوں اور شادی کی تقریبات کی بھی دس بجے تک اجازت ہو گی،،، شادی کی تقریبات میں کھانوں کو بھی محدود کردیا گیا،،، اب کھانے میں صرف سالن، روٹی، چاول اور میٹھے کی اجازت ہو گیکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا جلاس ہوا، سائیں سرکار کے کراچی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے بڑے فیصلے۔۔۔ سائیں نے پہلے شہر کی صفائی ستھرائی کی، اب توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھی کوششیں تیز کر دیںاجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےصنعتوں، لیبرڈپارٹمنٹ اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کو کردار ادا کرنے کے احکامات صادر کئے، سندھ کے سائیں کا کہنا تھا کہ فیصلوں پرعملدرآمدسےبجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئےگی،انہوں نے سختی سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے یکم نومبر سے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں، ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کاروباری افرادسےبات کرنا شروع کردیں۔۔