ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ وقت کی اہم ضرورت ہے،اِس تبدیلی کو قبول کرنا ہوگا۔یہ تاثر درست نہیں کہ یہ روایتی کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہے: رمیز راجہ

بی بی سی کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا اشیائی خطے میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کی ضرورت محسوس ہورہی تھی کیونکہ شائقین کی روایتی کرکٹ میں دلچسپی انتہائی کم تھی ،،اگو لوگوں کی دلچسپی ختم ہونے لگے تو پھر ایسی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں جن سے اُن کی توجہ دوبارہ حاصل کی جاسکے۔۔۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ پہلے سے زیادہ کھیلی جارہی ہے۔ اس لحاظ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز ضروری ہو گئے ہیں اور ہمیں اس تبدیلی کو قبول کرنا ہوگا۔ کوشش ہونی چاہیے کہ ہر ملک ڈے نائٹ ٹیسٹ اپنے شیڈول میں شامل کرے ۔۔۔رمیز راجہ نے کہا انہیں یقین ہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ برقرار رہے گی اور اِس سے روایتی کرکٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا