جرمن مڈ فیلڈر ٹونی کروس نے ریال میڈرڈ کیساتھ اپنے معاہدے میں مزید دو سال کی توسیع کردی

جرمن فٹبالر ٹونی کروس نے ریال میڈرڈ کیساتھ معاہدے میں توسیع کیلئے حامی بھرلی ہے ۔۔۔وہ اب دو ہزار بائس تک اسپینش کلب کیساتھ منسلک رہیں گے ۔۔ اس موقع پر ٹونی کروس نے کہا وہ معاہدے میں توسیع پر خوش ہیں۔۔۔ ریال میڈرڈ دنیا کا بہترین کلب ہے اور اس کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔۔۔چھبیس سالہ کروس دو ہزار چودہ میں بائرن میونخ سے ریال میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے ۔۔۔انہوں نے ابھی تک ایک سو آٹھ میچوں میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی اور چار گول اسکور کیے