ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کے الزامات کو مسترد کردیا

اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات کا جواب دیا ،،انہوں نے کہا نیو یارک ٹائمز کی جانب سے اُن پر خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے ،،اس بارے میں کوئی ثبوت اور گواہ پیش نہیں کیا گیا ۔وہ اِن خواتین کو جانتے ہیں اور نہ کبھی اُن سے ملے ہیں ،،، ٹرمپ نے کہا یہ سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔۔ ہلیری کلنٹن،میڈیا ہاؤسز اور دیگر اُن کیخلاف شیطانی مہم چلا رہے ہیں، لیکن وہ عوامی مسائل پر بات کرتے رہیں گے۔