سمندری طوفان میتھو سے جہاں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا وہیں امریکا میں کچھ منچلوں نے اسے تفریح کا ذریعہ بنائے رکھا

سمندری طوفان میتھو سے امریکی ریاست فلوریٹا میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے لیکن ایک منچلے شخص نے طوفانی ہوا کو تفریخ کا سامان بنا لیا، فورٹیئر نامی شخص اپنے گھر کے باہر اسکیٹ بورڈ اور کپڑے کی مدد سے سیلنگ کرتا رہا،
فورٹیئر کا کہنا ہے کہ وہ مفت تفریح فراہم کرنے پر سمندری طوفان میتھو کا مشکور ہے، دوسری ویڈیو میں ایک اور منچلا امریکی پرچم تھامے سمندری طوفان میتھو کے خلاف ہمت کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ان ویڈیو کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔