پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کے معاملے میں عدالت احکامات پر عمل نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف درخواستدائر کردی گئی۔

ڈی ایس پی ملک سرور اعوان نے آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملے پر عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پولیس پنجاب نے موقف سن کر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ آئی جی پولیس پنجاب نے آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کے معاملہ پر سپریم کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔ درخواست گزاروں کا موقف سنے بغیر ڈی ایس پی سے انسپکٹر بنایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.