او آئی سی کا اجلاس 18اور 19اکتوبر کو ازبکستان میں ہوگا

اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی)نے 18اور 19اکتوبر کو ازبکستان میں ہونے والے 43ویں اجلاس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 6رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی، صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان، وزیر اعظم راجا فاروق حیدر اور غلام محمد صفی کے نام شامل دعوت نامے میں شامل ہے ۔ دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کے اصلی نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے مگر حکومت ازبکستان نے واضح کیا ہے کہ شرکت کرنے والے تمام افراد کو اخراجات خود ہی برداشت کرنے ہونگے۔ اجلاس رواں ماہ 18اور 19کو ہوگا۔