امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کی 3ریڈار تنصیبات کو تباہ کر دیا

واشنگٹن(صباح نیوز)بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو دو بار نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا نے یمن کے ریڈار تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے کہا چار دن میں دو بار میزائل حملے کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کی ریڈار تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور تین ریڈار تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ صدر براک اوباما کی منظوری سے کیا گیا۔ حملہ ٹاماہاک کروز میزائلوں سے کیا گیا جنھیں جنگی جہاز یو ایس ایس نیٹز سے داغا گیا تھا۔ ترجمان پیٹر کک نے کہا یہ محدود دفاعی حملے امریکی عملے اور گزرنے والے جہازوں کے تحفظ کی خاطر کیے گئے