11 لاکھ کا گدھا: بدین نایاب گدھوں کی سب سے بڑی منڈی سج گئی

بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں نایاب نسل کے گدھوں کی خرید و فروخت کے لئے ایشیاء کی بڑی منڈی سج گئی، طوفان نے طوفان اْٹھا لیا، مالک نے طوفان کے گیارہ لاکھ روپے مانگ لئے۔ منڈی میں نہ صرف ملک بھر بلکہ ایران سے بھی نایاب نسل کے خچر، لاڑی، تھری اور لاسئی نسل کے گدھے فروخت کیلئے لائے گئے۔