جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے طاقت ور روس کی خوشامد میں کوئی کثر نہ چھوڑی،

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے طاقت ور روس کی خوشامد میں کوئی کثر نہ چھوڑی، نریندر مودی نے میٹھی چھری چلا کر بلاآخر روس سے اپنا کام نکلوا ہی لیا، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روس اور بھارت برکس سمٹ میں دفاع سمیت پانچ بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرنے جارہے ہیں،گوا میں ہونے والے اجلاس سے پہلے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوگی جس کے بعد اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور بھارت مشترکا طور پر دو سو کیموف ہیلی کاپٹر تیار کریں گے، ایک ارب ڈالر معاہدے کے تحت تیار ہونے والے یہ ہیلی کاپٹر بھارت کے پرانے ہیلی کاپٹروں چیتا اور چیتک کا متبادل ہوں گے۔ ادھر روسی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے روس سے باقاعدہ سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکا پیداوار کیلئے درخواست کی تھی،، ممکنہ معاہدوں کے تحت روس بھارت کو ایس فور ہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی مہیا کرے گا،