سکاٹ لینڈ یارڈ کا ایم کیوایم قائد سے متعلق حالیہ فیصلہ چوہدری نثار کی نااہلی ہے۔اگر مکمل ثبوت ملتے توملزم کو سزا ملتی:خورشید شاہ

پولیس لائن میں نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں میں تقرری آڈرز تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے چودھری نثار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں پاکستانی وزارت داخلہ ثبوت نہ دے سکی جو مضحکہ خیز ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا ایم کیو ایم قائد سے متعلق فیصلہ چودھری نثار کی نااہلی ہے۔ مکمل ثبوت فراہم کئے جاتے تو مجرم کو سزا ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پہلے اپنا گھر درست کریں پھر کسی پر تنقید کریں،،،دو ہزار تیرہ کے انتخابات ہماری کچھ غلطیاں تھیں جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ پولیس کو جدید اسلحے اور سامان سے لیس کریں گے۔