پاک افغان بارڈر پر ایف سی نے خود کش حملہ ناکام بنا دیا

ایف سی نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔۔ پاک افغان بارڈر پر کھارلاچی گیٹ کے قریب افغانستان سے آنے والے خود کش حملہ آور نے پاکستان داخلے کی کوشش کی تو فورسز نے اسے گیٹ پر ہی روک دیا ،، ایف سی کے روکنے پر حملہ آور نے وہیں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے ،، افغانستان سے آنے والے خود کش حملہ آور کو افغان فورسز نے بارڈر پر نہیں روکا جس پر پاکستان نے کارروائی کر کے حملہ ناکام بنایا