کوئٹہ:گوالمنڈی میں مشکوک تیلے کی اطلاع انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی پر مشکوک تیلے کی اطلاع انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک پر مشکوک تیلے کی اطلاع پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کرکے کاسی روڈ اورکواری روڈ کے ٹریفک کو روک دیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا بی ڈی ایس کے عملے نے موقع پرپہنچ کر مشکوک تیلے کی تلاشی کے بعد علاقے کوکلیئر قراردیدیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تیلے میں چھپائے گئے دیسی ساختہ بم سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیاتھا۔