آئی سی سی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شکل میں ایک اچھا تجربہ کررہی ہے۔ مصباح الحق
قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آئی سی سی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شکل میں ایک اچھا تجربہ کررہی ہے۔ٹیسٹ کی یہ نئی صورت مستقبل میں لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی۔ جتنے ہی زیادہ لوگ میچ دیکھنے آئیں گے اتنے ہی زیادہ مواقع ملیں گے۔ لوگ لمبا کھیل دیکھنا بھی چاہتے ہیں مگر دن کے وقت ان کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں دلچسپی زیادہ ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مصباح الحق نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی شکل میں ایک اچھا تجربہ کررہی ہے۔ٹیسٹ کی یہ نئی صورت مستقبل میں لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی اور جتنے ہی زیادہ لوگ میچ دیکھنے آئیں گے اتنے ہی زیادہ مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ لمبا کھیل دیکھنا بھی چاہتے ہیں مگر دن کے وقت ان کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے اور لوگوں نے کام بھی کرنا ہوتا ہے ۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز بہتر ہے اگر رات کو یہ میچز ہوں تو زیادہ لوگ آئیں گے اور لوگوں کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں زیادہ دلچسپی ہوگی۔آئی سی سی کا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بھی اس میں دلچسپی زیادہ ہو گی اور آپ کو کھیل میں ایک نئی چیز نظر آئے گی اور دلچسپی اور بڑھے گی۔امید ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرکٹ کے مستقبل کے لیے بہت بہتر ہوگا۔