جیکب آباد میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیکب آباد میں مولا داد تھانے کی حدود میں دو گروپوں میں دیرینہ دشنی پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں گروپوں میں کشیدگی ہے جس کے باعث علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔