لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بغیر فیس پیپرز ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں
لاہور میں بارہویں جماعت کے ہزاروں طلباء پیپرز ری چینکنگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر پہنچے،،اس دوران طلباء وقت کی کمی اور رش کے باعث آفس کے گرد موجود فوٹو کاپئیرز اور کمپوزرز کے ہاتھوں لُٹتے رہے،طلباء نے ایک مرتبہ پھر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ری مارکنگ کا مطالبہ کیا،چئیرمین لاہور بورڈ کی جانب سے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں نقائص کی تحقیقات کے لیےچار روز گزر جانے کے باوجود کوئی کمیٹی تو نہیں بنائی البتہ طلباء کے احتجاج سے تنگ آ کر ری چیکنگ فیس ضرور معاف کردی، کیمرہ مین خافظ عظیم کے ساتھ برہان الدین وقت نیوز لاہور۔