عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوابی کا رہا ئشی حاجی خان فروش سائیکل پر کراچی پہنچ گیا
دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنا کر پوری زندگی اس پر عمل پیرا رہنے والے عبد الستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ا 53سالہ حاجی خان فروش نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چودہ روز میں سائیکل پر صوابی سے کراچی کاسفر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہر پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے
عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے مزار قائد پہنچنے پر حاجی خان فروش کا ایدھی ہوم کے بچوں کے ہمراہ استقبال کیا،فیصل ایدھی نے کہا حاجی خان فروش کی ایدھی صاحب سے عقیدت بے مثال ہے
بابائے خدمت کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے والے حاجی خان فروش نے بابائے قوم کے مزار پر بھی حاضری بھی دی
کیمرہ مین فرحان احمد کے ساتھ مونس سراج وقت نیوز کراچی