پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن 15 اکتوبرکو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن آج15۔ اکتوبر بروز ہفتہ کو منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں آگاہی سیمینارز، واکس اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی ۔ ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ لاکھوؤں افراد بیکٹریا سے پید ا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں ۔ مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام آگاہی سمینارز اور واکس انعقاد پذیر ہوں گی۔