لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سرچ آپریشن کے دوران دو افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

مشکوک افراد کی موجودگی اور غیر ملکی افراد کی نقل و حرکت کی وجہ سے پاک آرمی کی سربراہی میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں رات گئے سرچ آپریشن کیا
گیا،،، جس میں پاک آرمی ، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی،،، سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زیادہ لوگوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس میں دو افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے افغان شہریوں سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔