برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ سلسلہ چشتیہ کے تیسرے بڑے پیشوا ہیں‘ انہیں حضرت خواجہ بختیار کاکی نے خلافت عطا کی ،،، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے774ویں سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں،،، بہشتی دروازہ بھی کھل چکا ہے،،، پہلی رات تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب زائرین نے سعادت حاصل کی،،، بہشتی دروازے کی قفل کشائی کے بعد یہ دروازہ مسلسل پانچ راتوں تک کھلا رہے گا جہاں سے امسال دس لاکھ سے زائد زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے،،، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک کے مطابق عرس بابا فرید ؒ پر آنے والے زائرین کی سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،،، ان کا کہنا تھا کہ بہشتی لائن کے راستوں پر
واک تھروگیٹ کے ذریعے مختلف مقامات پر زائرین کی سکینگ کی جا رہی ہے جبکہ چالیس سے زائد خفیہ سیکیورٹی نائٹ ویژن کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ،،،