وہاڑی خانیوال روڈ پر بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 2بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

وہاڑی خانیوال روڈ پر سپیشل ایجوکیشن ہائی سکول کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،،، حادثہ کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا،،، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،،، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا،،، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،،، دوسری جانب بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔