سرگودھا میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کے بھائیوں نے اس کےشوہر کو قتل کرنے کے بعد اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا میں کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے پر مقدس بی بی کے بھائیوں اور چچا نے اس کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،،، جس کے نتیجے میں اس کا شوہرموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھائیوں اور چچا کے بہیمانہ تشدد سےاس کی دونوں ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گیا،،، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس مقدمہ میں ملوث افراد کو گرفتارنہیں کر رہی،،،شلٹر ہاؤس کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مقدس بی بی کو تحفظ دیکر وہ خود عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ،،، دوسری جانب تھانہ کوٹ مومن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے بیشتر کو گرفتار کر لیا ہے مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔