مظفر گڑھ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ریسکیو کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں انیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ریسکیو کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن پنجاب اسمبلی سید سبطین رضاء بخاری اور سردار عامر طلال خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،،، ابتدائی طور پردفتر میں دو ایمبولینس، ایک فائر برگیڈ کی گاڑی موجود ہے جبکہ تیئس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،،، تحصیل علی پور کے مضافات میں جہاں سفری سہولیات بھی میسر نہیں تھی ،لوگ اپنے عزیزوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بیل گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر علی پور ہسپتال لایا کرتے تھےجبکہ بہت سے لوگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے تھے یہ ان لوگوں کے لئے سہولت کے ساتھ ساتھ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آج علی پور میں ریسکیو 1122کی سروسزشروع ہو رہی ہیں،،، اور بہت جلد اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور اس کے لیئے جتنے بھی فنڈز کی ضرورت ہوگی دئیے جائیں گے۔